ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مچھیروں کے جال میں پھنس گیا مگر مچھ!

بھٹکل: مچھیروں کے جال میں پھنس گیا مگر مچھ!

Thu, 20 Aug 2020 13:35:48    S.O. News Service

بھٹکل،20؍اگست (ایس او نیوز)شیرالی الوے کوڈی سے بحیرہ عرب میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے لئے نکلے ہوئے مچھیروں کے جال میں ایک بہت بڑا مگر مچھ پھنس گیا۔جسے ساحل پر لانے کے بعد دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی۔

سمندر سے جال ساحل کے کناے کھینچ لانے پرجب ماہی گیروں کو پتہ چلاکہ ان کے جال میں ایک بڑی مچھلی نہیں بلکہ ایک بہت ہی بڑے سائز کامگر مچھ پھنسا ہے توانہوں محکمہ جنگلات کے افسران کو اس کی اطلاع دے دی۔افسرن نے ساحل سمندر پر پہنچ کر مگر مچھ کو اپنی تحویل میں لیا اورمحفوظ مقام پر لے جاکر چھوڑ دیا۔ محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا کہ شیرالی وینکٹاپور ندی کے بیک واٹرس سے یہ مگر مچھ سمندر میں آگیا ہوگا جوبالآخر ماہی گیروں کے جال میں پھنس گیا۔


Share: